اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق شمال مغربی صوبے حجہ کے ساحلی علاقے میدی میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں فوجیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران اور جیزان میں کم سے کم تین سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ایک اور کارروائی کے دوران نجران کے علاقے میں واقع دو سعودی چیک پوسٹوں کو بھی تہس نہس کردیا ہے۔ اس حملے میں سعودی اتحاد کے دو فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی علاقے عسیر میں متعدد رہائشی علاقوں پر بیس سے زائد مرتبہ بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یمن کے عوام کے خلاف چھبیس مارچ سے جاری سعودی اتحاد کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔
۔۔۔۔۔
/169